weakness of nerves

بدنام زمانہ اعصابی کمزوری ہے کیا؟ Weakness of muscle 💪

بدنام زمانہ اعصابی کمزوری ہے کیا؟
Weakness of muscle 💪
ایک عام بولے جانے والا جملہ “مجھے اعصابی کمزوری ھے”
یہ چھوٹے موٹے الفاظ میں یہ مکالمہ ہوتا ہے آپ کو اعصابی کمزوری ہے, مجھے اعصابی کمزوری ہے,
ضعف عصبی, پٹھوں کی کمزوری
اس مرض میں اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں۔ اور عصبی نظام میں خلل اور فتور پیدا ہو جاتا ہے۔
شدید جسمانی و دماغی محنت, زیابیطس کثرت ملاپ, نشہ آور چیزوں کا استعمال رنج و غم صدمہ ایکسڈنٹ, دبا ہوا جنسی جذبہ,
عام کمزوری کی تمام علامات پائی جاتی ہیں۔
معمولی کام سے تھکن محسوس ہوتی ہے, کام کرنے کو جی نہیں چاہئتا, مریض چڑچڑا پست ہمت اور کمزور ہو جاتا ہے۔ قوت فیصلہ ختم, بےخوابی, پریشانی خیالات اور وہم میں مبتلا رہتا ہے, دل دھڑکتا ہے, چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے۔, کثرت احتلام جریان رقت, اور کمزوری مردانہ باہ, کبھی نامردی, توہمات کا شکار
مردوں میں خصیوں میں درد اور عورتوں میں خصیتہ الرحم اووریز میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔, مریض خودکشی کی طرف راغب ہوتا ہے۔

اعصاب کیا ہیں, اس کو آسان لفظوں میں یوں کہنا سمجھنا چاہیے کہ “ہمارے دماغ میں سے نکلنے والی وائرنگ نروز جسم میں پھیلنے والی شاخوں کو اعصاب کہتے ہیں۔ ”
ان کے ذمے مختلف فرائض اور کام ہوتے ہیں مثلا” چھونے, پکڑنے, لکھنے, گرمی سردی کو محسوس کرنے جیسے یہ کام کرتے ہیں۔ اب ان میں گڑبڑ ہو جاۓ تو اپنا کام صحیح طرح انجام نہ دے پائیں گے اور تکلیف ظاہر ہوگی,
اب معالج پر منحصر ہے کہ کیا وجہ تشخیص کر کے اس کے مطابق علاج کرتا ہے۔ ایک کمزور جسمانی ساخت ٹڈی جیسا آدمی کم وزن والا کہتا ہے میری عمر 30-35 سال ہے میں اعصابی کمزوری میں مبتلا ہوں, شادی کے لائق بھی نہیں ہو پاتا, اس کو مضبوط بنانا ہے
دوسرا آدمی اس کے برعکس موٹا تازہ آدمی بھی اعصابی کمزوری کی شکایت کرتا ہے۔ اس کی وجہ تو تن آسانی, کام کی کثرت کا ہجوم یا قلبی ذہئنی دباؤ, سیر و تفریح ورزش کا نہ ہونا وغیرہ وغیرہ عوامل سامنے آتے ہیں,
ہم دنیا کی ہر چیزکا خیال اپنے سے زیادہ رکھتے ہیں لیکن اپنے جسم اور روح کے تقاضوں کو نہیں سمجھتے,
بیمار سوچ کا رخ بدل دینے سے زندگی میں بہار آجاتی ہے, جسم کے سُن ہو جانے کی وجوہات پر کتابیں بھری پڑی ہیں میرے کہنے کی کوشش کر رہا ہوں یہ تکلیف عام ہو چکی ہے,
آپ کے کچن کی اکثر اشیاء اعصابی کمزوری کیلیے مفید ہیں مثلا” گرم مصالحہ کے تمام چیزیں یعنی. لونگ, دارچینی, جائفل, جاوتری, زیرہ سفید یا کالا اس کے علاوہ ادرک, لہسن, پیاز یہ سب قدرتی سٹیرائیڈ قوت بخش اشیاء ہیں,
ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ جن افراد کی غذا میں یہ اشیاء شامل ہیں پھر ان کو اعصابی کمزوری کیوں ہوتی ہے۔ یہ معمہ مریض و معالج مل کر حل کر سکتے ہیں۔ اس کی عمومی وجہ نظام ہضم کی کمزوری, ورزش اور اطمینان کی کمی ہے,
ہم اپنی معاشرت کو بھلا کر ہم ٹانکس اور اشتہار بازی کے قیدی بن گئے, جب گاڑی میں پٹرول ختم ہو جاے تو وقتی طور پر دھکا لگانا پڑتا ہے پھر پٹرول ڈالنے کے بعد دھکا لگانے کی ضرورت نہیں رہتی, لیکن ہمارا طرز زندگی عمل یہ ہے پٹرول نہیں ڈالنا, دھکا لگا کر گاڑی گھسٹینی ہے
پہلے اعصابی کمزوری کا رونا صرف ادھیڑ عمر کے مرد اور خواتین یا بیمار لوگ کرتے تھے اب تو بچے اور نوجوان لڑکے لڑکیاں اس علامت کے ذیادہ مریض دیکھنے میں آتے ہیں, کیونکہ غذائیت ناقص ہے

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج
ھر تیسرا شخص مرد و عورت نوجوان بوڑھے اس کا شکار ھے ۔۔
اعصابی کمزوری ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے۔علامات میں کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس بیماری کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا اس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے، ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو، ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے۔

اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ معاشی تفکرات،بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔ اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کا م بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدن انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کار کردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔

اعصابی کمزوری کے صحت (health) پر اثرات
اعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور با لواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط بھی ہو تے ہیں۔یوں جب اعصابی نظام کی کار کردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پوارا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا ہے۔

جسمانی کمزوری نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔
چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔
پورے بدن میں دردیں اور کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔
بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔
کسی کام میں دل نہیں لگتا طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔
گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔
علاوہ ازیں کئی دیگر عوامل جیسے ضعفِ دماغ ،خون کی کمی،ذیابیطس،لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم،اچانک صدمہ،نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔بعد ازاں اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔پھل،دودھ اور خشک میوہ جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں۔

💯خاص باتیں آسان اور بہترین اعلی علاج
ایک کپ گرم دودھ میں آدھی یا تہائی چمچی ہلدی حل کر کے بطور چاے پی جاے تو بہتر ہے کہ شہد یا دیسی گڑ سے میٹھا کیا جاے,
گرم دودھ میں السی کا سفوف ایک یا آدھی چمچی حل کر کے پی جاے مذید غذائیت چاہتے ہیں تو گھی میں تھوڑا سا آٹا بھون کر اس میں شامل کرکے سفوف السی یا سالم السی شامل کر دی جائے,
تخم ہالوں یا ہالیہ اسی ترتیب سے استعمال کی جائے,
ایک انڈا پھنیٹ کر اسمین ایک کپ دودھ اور شہد یا چینی حسب ضرورت ملا کر پھینٹ کر ہلکی آنچ پر گرم کر کے گرم گرم پیا جاے,
موسم گرم ہو تو پکا کر ٹھنڈا کر کے چمچ سے کھایا جاۓ اسی کو پڈنگ کہتے ہیں۔
کسی بھی میسر گوشت کی یخنی نیم گرم پی جاۓ,
کھجور کی گٹھلیاں نکال کر گرائنڈ کرلیں, اسی طرح بادام گرائنڈ کر لیں دونوں کو ملا کر محفوظ کرلیں, حسب ضرورت یہ سفوف گرم دودھ میں حل کرکے پئیں چائیں تو اس میں چھوٹی الائچی کا دانہ نکال کر اس کا سفوف شامل کرلیں, اس سے اعصاب کے ساتھ دل کو اور شوگر کو فائدہ ملتا ہے
🔥نسخہ ہربل چاے
لیمن گراس 10 گرام, مالٹے کا چھلکا 10 گرام, لونگ 5 گرام, دارچینی 5 گرام, چھوٹی الائچی 5 گرام, بادیاں خطائی 5 گرام سب کو موٹا موٹا سفوف بنا کر ایک پاؤ پانی میں رات کو بھگو دیں, صبح مل چھان کر آدھا کلو چینی میں ہلکی آنچ پر پکائیں, جب دو جوش آ جائیں تو ڈھانپ کر ٹھنڈا کر کے چھان کر خشک بوتل میں محفوظ کر لیں,
باوقت ضرورت ایک کپ گرم پانی میں حسب ذائقہ ہربل چاے شامل کرکے نوش کریں, یہ مشروب بارہ مہینے قابل استعمال ہے,
مفرح و مقوی اعصاب اور ہاضم ہے چستی و توانائی بخشتا ہے پیشاب کھل کر, ایام کھل کر آتے ہیں, دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین ٹانک ہے, پراسٹیٹ غدود بڑھ جانے والے مریضوں کیلیے مفید ہے۔ دن میں دو تین بار پینے میں کوئی مضائقہ نہیں,
#نوٹ یہ پوسٹ معلومات, عوام الناس کی معلومات اور مفاد عامہ کے تحت جنرل ہیلتھ ایجوکیشن کیلیے لکھی ہے,
آپ کو کوئی بیماری ہے تو آپ علاج کیلیے اپنے ہیلتھ کئیر پروائئڈر یا معالج سے رجوع کریں۔
Disclaimer: All information is provided here only for general health education and information, Please consult your Health Physician regarding any treatment of health issues.
Shearing Mazhar Hussain

طاقتور ترین شربت

اس کو پینے سے صرف 10 دن میں کمزور سے کمزور موت کے منہ میں جانے والا مریض بھی اُٹھ بیٹھے, آپ مانیں گے اور اس کی خاصیت کی تعریف کریں گے, , مقوی اعضاے رئیسہ دل دماع جگر اور معدہ, خفقان, کمی خون, جسمانی کمزوری,

یہ ایک ایسا انتہائی حیرت انگیز شربت ہے کہ اس کو پینے والا چاہے انتہائی بیمار ہو یا لاغر ہو اس کو پینے کے بعد اٹھ بیٹھے گا۔ یہ شربت اپنے اندر ایسے فوائد سموئے ہو ئے ہے جس کا تصور کرنا بھی محال ہے۔ اس کے اندر تمام اجزاء قدرتی ہیں اور پینے والے کو انتہائی صحتمند بنا دیتے ہیں۔ صحت کی خوبیوں سے مالا مال یہ انتہائی طاقتور ترین شربت ہے جو دنوں میں آپکو صحت مند اور طاقتور بنا دے گا۔ اور آپکے جسم میں بھر پور توانائی بھی پیدا کرے گا۔ اس شربت کو بنانے کے لئے جو چیزیں چاہیے وہ یہ ہیں۔
اجزاء
خالص شہد:1کلو
چقندر 1 کلو
گاجریں سرخ رس بھری, آدھا کلو
لیموں ایک عدد
گولڈن سیب عمدہ 3 عدد
موسمی مالٹے 3 عدد

بنانے کا طریقہ
ان سب کو اچھی طرح دھو لیں اور ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ان کو ایک بلینڈر میں ڈال دیں اور اس وقت تک
گرینڈ کریں جب تک ان کا مکسچر نہ بن جائے۔ اب ایک بوتل لیں اور اس میں یہ مکسچر ڈال دیں اور فرج میں رکھ دیں۔
استعمال ہر صبح خالی پیٹ تھوڑا سا مکسچر 2 تولہ پی لیں۔ اور حسب ضرورت شام کو, چند دنوں کے استعمال سے کمی خون, جسمانی کمزوری دور ہو جائیگی, صحت مند بھی استعمال کر سکتے ہیں چہرے کو سرخ شاداب خوبصورت بناے, بھرپور توانائی کا سرچشمہ

انسانی جسم میں تین اعضاء کو اعضائے رئیسہ

انسانی جسم میں اعضائے رئیسہ

حکماء اور اطباء میڈیکل جدید سائینس بھی یہ مانتی ہے کہ انسانی جسم میں تین اعضاء کو اعضائے رئیسہ مانا جاتا دل دماغ اور جگر اگر ان میں سے کوئی ایک بھی اپنا درست طریقے سے انجام نہ دے تو صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے
ضعف جگر ایک ایسا مرض ہے جو انسانی جسم میں خون کو پورا کرتا ہے جسم میں فولاد کی مقدار کھانے کو ہضم اور پانی کو جزو بدن بناتا ہے اگر جگر میں معمولی سی کمزوری پیدا ہوتی ہے کئی امراض کا منہ کھل جاتا ہے خوراک کا ہضم نہ ہونا یا دیر سے ہضم ہونا گیس پیٹ کا پھول جانا معدے میں زہریلی رطوبت کا پیدا ہونا چہرے پر رونق ختم ہوجانا چہرے کا گوشت وقت سے پہلے لٹک کر بڑھاپے کی طرف پیش قدمی کرنا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا پیدا ہونا یہ سب علامات کمزوری جگر کی علامات ہیں
جگر کا ایک خطرناک مرض جس میں جگر پھول کر پھٹ جاتا ہے اور اجابت کے زریعے خون خارج ہوتا ہے اس مرض میں میں بھی لاجواب اثر رکھتا ہے
ہمدرد کی جگرین ایک ایسی لاجواب دوا ہے جو جگر کے بہت سے امراض کا بہترین علاج ہے
اسکے استعمال سے جسم میں کمزوری پیدا ہوتی ہے اس لیئے اسکے ساتھ 6 گرام کی خوراک خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا ہمدرد کا استعمال کرنا چاہیئے 25 ساشے کا ایک پیکٹ مکمل کورس ہے ایک ساشے رات کھانے کے ایک گھنٹے بعد استعمال کرنا چاہیئے دوا کے استعمال کے ساتھ پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے تاکہ پیشاب کے راستے زہریلے مادے جسم سے خارج ہوں
تجربے اور بہترین رزلٹ کے بعد عوام الناس کے فائدے کے لیئے پوسٹ کیاجارہا ہے

بدبودار سانس آنا, Breath Fetid

بدبودار سانس آنا, Breath Fetid

یہ بڑی علامت ہے جو دوا کے تجویز کرنے میں بڑی ممد ہوتی ہے, بالعموم منہ کی بدبو ایسی بیماری ہے جس سے ہر شخص متنفر ہے,
اس مرض کی وجہ ماسخورہ, قواے ہاضمہ معدہ کی خرابیاں ہوتا ہے, حرارت معدہ کی وجہ , بدہضمی نفخ, ایسے لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں,
منہ کا گندہ دہنی منہ دانتوں مسوڑوں کی صفائی, معدہ و رحم میں تعفن, قبض, خلطوں کا جمع ہونا, پھیپھڑوں کی بیماری, اسباب کے مطابق علاج کریں, 
ہر کھانے کے بعد مسواگ یا برش صفائی,
دانت مسوڑے خراب ہوں تو ان کی دوا,
😳معدہ کی خرابی ہو تو
معجون زنجبیل, جوارش کمونی, جالینوس, آملہ کا استعمال مفید ہے,
👈ہاضمہ خراب ہو تو نوشادر, فلفل دراز, الائچی خورد ہر ایک ایک تولہ سفوف تیار کریں, خوراک 1 ماشہ غذا کے بعد
🌳تریاق معدہ
قوت ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے, کھانے کو ہضم کرتا ہے,
نوشادر 1 تولہ, مرچ سیاہ, نمک سیاہ, الائچی خورد ہر ایک 6 ماشہ سب کوٹ چھان کر سفوف, 3 رتی ہمراہ پانی
🌻قبض دور کریں,
لونگ یا الائچی خورد کا استعمال کریں
🍂حرارت معدہ ہوتو املی 7 ماشہ پانی میں بھگو کر زلال لے کر زرشک 3 ماشہ پانی میں پیس کر شربت انار 2 تولہ ملا کر پلائیں, یا
جواہر مہرہ 1 ماشہ تباشیر 1 ماشہ باریک پیس کر جوارش انارین کے ساتھ کھلائیں,
💧بلغم کی کثرت سے ہو تو قرص ملین یا جوارش سفرجل سے مسہل دے کر آملہ کھلائیں,
🌑پھیپھڑوں کی مرض سے ہو تو اس کا علاج کریں,
💋اگر رحم میں رطوبات فاسدہ کا اجتماع ہو تو اس کا علاج کریں, بندش حیض بےقاعدگی , لیکوریا, ورم رحم وغیرہ,
ھومیوپیتھک علاج
🔵پلسٹیلا 30 سانس بدبودار, قواے ہاضمہ خراب,بدہضمی,نفخ
🌠اورم میٹ 30 لڑکیوں میں بلوغت کی عمر سانس بدبودار
آرم ٹرالیفلم 30 منہ سے متفن بو آتی ہے,
🔴آرنیکا یا مرکری سال ہر تین گھنٹے بعد دینے سے فائدہ ہو جایا کرتا ہے تنفس بدبودار منہ خشک پیاس, زائقہ کڑوا,
نائٹرک ایسڈ بھی کام آتی ہے,
🌟آرم میٹ 30 نوجوان لڑکیوں کا جب ناگوار تنفس ہوتو دن میں تین بار مفید پڑتا ہے
🔥نکس وامیکا 30 جب سانس کھٹا ہو, قبض, صبح کے وقت یا کھانے کے بعد, تو ہر 3 گھنٹے بعد
💥پٹرولیم 30جب بیمار کی بو سانس میں ہو تو دن میں 3 بار
کیپسیکم 30 پھیپھتڑوں سے بدبودار ہوا
برایٹامیور 30 منہ خشک, مسوڑوں سے خون, بلغم لیسدار, منی سے گندی بو آتی ہے,
سلفر 30 گندی بووں کا شکار, کھانے کے بعد سانس گندہ, جسمانی بدبو ہمہ جگہ,
کالی کلور 30 منہ آنا سوزش سے سانس بدبودار
کاربویج30 معدہ کی خرابی سے,بدہضمی
ایبس نگرا نقص ہاضمہ
چیلڈونیم جگر و معدہ کے امراض, قبض کا شکار
 کالی فاس متعفن سانس منہ میں چھالے زخم, بدہضمی

سر کی خشکی کیسے ختم کی جا سکتی ہے؟

سر کی خشکی کیسے ختم کی جا سکتی ہے؟

سوال:
سر کی خشکی کیسے ختم کی جا سکتی ہے؟
بہت دفعہ ہیڈ شیو بھی کیا ہے مختلف قسم کے تیل بھی آزمائے ہیں اور شیمپو بھی۔ پلیز کوئی آزمودہ نسخہ بتایا جائے۔

جواب:

سر کی خشکی سے نجات کے 10 قدرتی طریقے

سر میں خشکی بہت عام ہوتی جارہی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہٰں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں۔

عام طور پر اس کی وجہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل ہوتے ہیں تاہم گھر سے باہر لوگوں کی موجودگی میں یہ خارش شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے خاص طور پر خشکی اور جوئیں باہر نکلنا تو شرم سے پانی پانی بھی کرسکتا ہے۔

اس تکلیف سے نجات کے چند سادہ مگر دلچسپ ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں جو پیش خدمت ہیں۔

اسپرین

اسپرین ایسے اجزاء(سیلی کائی لیک ایسڈ) سے بھرپور دوا ہے جو بیشتر خشکی سے نجات دلانے والے شیمپوز کا حصہ ہوتے ہیں۔ اسپرین کی 2 گولیوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیں اور سر پر لگانے کے لیے جتنا شیمپو لیتے ہیں اس میں شامل کرلیں، اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد پھر سادہ شیمپو سے سر کو دھوئیں آپ اس کا اثر دیکھ حیران رہ جائیں گے۔

کھانے کا سوڈا

آپ کا باورچی خانہ اپنے اندر سر کی خارش اور خشکی ختم کرنے کی کنجی چھپائے ہوئے ہوتا ہے۔ بس اپنے بالوں کو گیلا کریں اور پھر اس میں مٹھی بھر کر کھانے کا سوڈا زور سے رگڑیں، شیمپو کو چھوڑ کر بالوں کو دھولیں۔ یہ سوڈا خشکی کا باعث بننے والے عناصر کو متحرک ہونے سے روکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ سوڈے سے دھونے کے بعد پہلے آپ کے بال خشک محسوس ہو مگر کچھ ہفتوں بعد آپ کے بال قدرتی تیل پیدا کرنے لگیں گے جس سے وہ نرم اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

سیب کے عرق کا سرکہ

بالوں کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سیب کے عراق کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں کہ وہاں خشکی کے پیدا ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ اس سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاﺅں کریں۔ اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔ یہ عمل ہفتہ بھر میں دو بار کرنا خشکی کو ہمیشہ کے لیے بھگا دے گا۔

ماﺅتھ واش

بہت زیادہ خشکی کا علاج چاہتے ہو تو پہلے اپنے بالوں کو معمول کے شیمپو سے دھوئیں اور پھر انہیں ماﺅتھ واش سے دھولیں جس کے بعد ہیئر کنڈیشنر کا بھی استعمال کریں۔ ماﺅتھ واشنر میں پھپھوندی کو دور بھگانے والی خوبی خشکی کی روک تھام کرتی ہے۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور موثر علاج ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کی مہک بھی مزاج پر ناگوار بھی گزرتی۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرکے بھی اس کی افادیت کو دوگنا بڑھا سکتے ہیں جس میں ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہوتا ہو۔

لیموں

خشکی سے نجات پانے کے لیے دو چائے کے چمچ لیموں کے عرق یا جوس کی مالش اپنے سر پر کریں اور پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس ایک کپ پانی میں ملائیں اور اپنے سر کو اس سے بھگولیں۔ اس طریقہ کار کو روزانہ اس وقت استعمال کریں جب تک خشکی کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ لیموں میں موجود تیزابیت آپ کے سر پر ہائیڈروجن کی سطح کو متوازن رکھتی ہے جس کے نتیجے میں خشکی کو دور بھاگنا پڑتا ہے۔

نمک

شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کرسکتا ہے۔ نمک دانی کو لیں اور کچھ مقدار میں نمک اپنے سر پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں پھیلالیں جس کے بعد کچھ دیر مالش کریں۔ کچھ دیر بعد سر کو شیمپو سے دھو کر حیرت انگیز اثر محسوس کریں۔

ایلوویرا

اپنی خارش کو دور بھگانے کے لیے شیمپو سے پہلے ایلو ویرا کے تیل یا جیل کی مالش کریں۔ آلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لہسن

لہسن کی پھپھوندی کی روک تھام کی خاصیت اس خشکی کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بھی بہترین ثابت کرتی ہے۔ لہسن کو پیس کر اپنے سر پر مل لیں، اس کی بو سے بچنے کے لیے اس پیسے ہوئے لہسن میں شہد بھی شامل کرلیں اور پھر سر کی مالش کریں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔

زیتون کا تیل

رات کو زیتون کے تیل کی مالش کرکے سو جانا خشکی کا صدیوں پرانا ٹوٹکا ہے، زیتون کے تیل کے دس قطروں کو سر پر ٹپکا کر اس کی مالش کریں اور سر کو کسی ٹوپی یا تولیے میں چھپا کر سوجائیں۔ صبح اٹھ کر سر کو دھولیں کچھ دنوں میں خشکی آپ سے دور بھاگ جائے گی، تاہم فوری اثر چاہتے ہیں تو ایسے شیمپو کو ترجیح دیں جس میں زیتون کے تیل بھی شامل ہو۔